پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں مضرِ صحت زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی۔
عارف والا پولیس کے مطابق زہریلی چیز کھانے والا 1 بچہ 3 سالہ عبد اللّٰہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
عارف والا پولیس کا کہنا ہے کہ زہر خورانی سے 9 سالہ عشاء، 8 سالہ بلال اور 6 سالہ اریجہ 2 روز قبل جاں بحق ہوئے تھے۔
آج جاں بحق ہونے والی بچوں کی والدہ صابرہ بی بی کی میت کو اسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔