• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے کیسے بچایا؟ شوہر کا بیان سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔

گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔

شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی جسے مگر مچھ گھسیٹ کر دریا میں لے گیا تھا، میں نے چھلانگ لگائی اور مگرمچھ سے بیوی کو بچایا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ بیوی کی وجہ سے مجھے بلکل خوف محسوس نہیں ہوا اور میں اسے اپنی بیوی کو بچانے کے لیے چلا گیا۔

قومی خبریں سے مزید