• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: سیستان بلوچستان میں دہشتگردوں کی تھانے میں داخلے کی کوشش، 3 حملہ آور ہلاک

—فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا
—فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا

ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں نے تھانے میں داخلے کی کوشش کی، مقابلے میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مقابلے میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے، 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچـستان میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں  نے 3 الگ الگ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے لیے بھیجے جانے والے مختلف اقسام کے 210 ہتھیار بھی ضبط کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ کامیاب کارروائیوں میں پکڑے جانے والے ہتھیاروں کو ملا کر گزشتہ مارچ کے آغاز سے اب تک صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد مختف اقسام کے جنگی آتشیں ہتھیار پکڑے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی عہدیداروں کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ چند برسوں میں انجام پانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکی اسلحہ استعمال ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید