• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کا ایف بی آر سسٹم سے منسلک ہونا لازم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بزنس پوائنٹ کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کو موصول ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوں گی۔

دستاویز کے مطابق انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہو گا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیاں لگیں گی۔

دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز 24 گھنٹے میں اپ لوڈ کرنا لازمی ہو گا، یومیہ، ہفتہ وار اور مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا ہو گا۔

دستاویز کے مطابق ڈیجیٹل انوائسز یا آن لائن فروخت کی انوائسز کا ڈیٹا 6 سال تک محفوظ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید