ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عہدیدار مذاکرات کے لیے کل ایران پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عہدیدار کا ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی ادارے سے تعاون کے فریم ورک میں آئی اے ای اے حکام سے بات چیت ہو گی، آئی اے ای اے کے ساتھ کسی فریم ورک پر پہنچے بغیر جوہری تنصیات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا قانون پاس کیا تھا، آئی اے ای اے کا ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ اب ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری سے ہو گا۔