پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملے جلے رجحان کے بعد زبردست تیزی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس کی ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی جانب پیش قدمی جاری ہے، 100 انڈیکس کا اگست کے ہر کاروباری دن ریکارڈ بنانے کا سلسلہ بھی برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 547 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 5 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 61 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 44 ارب رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔