گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کئی ماہ سے گرجاکھی دروازہ سے لیکر نعمانیہ روڈ تک سیوریج کی صفائی نہ ہونے سے گٹروں سے ابلنے والا گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہے ، جس کی وجہ سے جہاں علاقہ مکین پریشان ہیں تو وہیں مساجد میں نماز پڑھنے کیلئے جانیوالے نمازیوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے ۔