• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں۔ 

اسلام آباد سے نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جھوٹی خبروں کی آڑ میں رہائشیوں کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہے۔ 

نیب اعلامیہ کے مطابق رہائشی اور جائیداد مالکان نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کےساتھ فراڈ کیا گیا، نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق کارروائی پروجیکٹ کے مالکان اور انکی جائیدادوں تک محدود ہے، نیب لوٹی گئی رقم کے حصول تک قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید