• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بند، سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی سفارت کاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، دوسری طرف پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں، چاروں سفارتکاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ان کے گھر، گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتاً فوقتاً روکی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی بند ہے، ہائی کمیشن نے صورتحال سے وزارت خارجہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چارسفارتکاروں سمیت 17 اسٹاف ارکان کے بھارتی ویزوں میں توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں التوا کا شکارہے،17 پاکستانی اہلکاروں کےلیے 3 سے 5 ماہ پہلے ویزوں میں توسیع کے بارے میں بھارت کو درخواست کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید