گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایس ایس پی انوسٹی گیشن طارق عزیز نے چارج سنبھال لیا ہے ان کے پاس ایس پی سٹی کا بھی اضافی چارج ہے جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر جواد ملک کے پاس ایس پی صدر کا اضافی چارج ہے ایس ایس پی آپریشنز ، ایس پی سٹی ،ایس پی صدر اور ایس پی سی آئی اے کی پوسٹیں تاحال خالی ہیں جس کی وجہ سے سائلان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔