گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول جج محمد سہیل انجم نے تھانہ انٹی کرپشن کے مقدمہ کرپشن میں گرفتار سپرنٹنڈنٹ انجینئر کلیم اللہ ، ایکسئن سعادت ورک ، اوور سیئر خالد جاوید چٹھہ ، اکاؤنٹنٹ لیاقت علی کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ان ملزمان کو 2011کے مقدمہ میںناقص میٹریل سے سڑک کامونکی سے گھمن والا بناکر سرکاری فنڈز میں خرد برد کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن رانا عبدالشکور نے گرفتار کیا تھا ،جنہیں ڈیوٹی جج محمد سہیل انجم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔