گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور معروف گلوکار علی ظفر کی ڈھابے پر مزے سے دال روٹی کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حیدرآباد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گلوکار علی ظفر واپسی پر کراچی جاتے ہوئے راستے میں ایک مقامی ڈھابے پر رکے۔
گورنر سندھ اور علی ظفر مقامی ڈھابے پر دال روٹی سے لطف اندوز ہوئے، جہاں انہوں نے سادہ مگر لذیذ دال روٹی کھا کر خوشگوار لمحوں کا مزہ لیا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم چوکر کی روٹی ڈبو کر کھائیں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔