کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیر کو چین، قطر،سعودی عرب،ترکیہ ،ایران،جرمنی سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں پودا لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا،قونصل جنرل جنرلز نے اپنے ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور گورنر سندھ کی عوامی خدمات کو سراہا،تقریب میں مختلف جامعات کے طلباء اور طالبات،عوامی نمائندوں سمیت دیگرشریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات جوش وخروش سے منارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو شکست دی ،اس جنگ کو جیتنے کی خوشی میں معرکہ حق کی تقریبات منارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں مولانا الیاس قادری اور ان کی ٹیم کے لیے کہ وہ شجر کاری کی مہم چلارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ7 ،11 اور 12 اگست کو ایم کیوایم پاکستان کے تحت گورنر ہاؤس میں میوزیکل پروگرام ہوں گے، مشاعرہ ،اونٹ ریلی اور دیگر تقریبات بھی ہوں گی ،تقریبات 14 اگست تک جاری رہیں گی۔