• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹوز
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹوز

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی، ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی اور ٹیکنالوجی سے خدمات کی فراہمی پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے متبادل تنازعات کے حل کے نظام کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اے ڈی آر نظام ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کے لیے شروع کیا گیا ہے، حکومت کی حمایت سے نظام کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس اور وزیرِ خزانہ نے قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا، عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مسابقتی کمیشن کے افسران کو بھی تربیت دینے کا منصوبہ زیرِ غور آیا۔

قومی خبریں سے مزید