• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران میں21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار

اسرائیل سے جنگ کے دوران تہران کی ایک سڑک کا منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیل سے جنگ کے دوران تہران کی ایک سڑک کا منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایران میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک گیر کارروائیاں کیں، اس دوران 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی جانب سے مشتبہ افراد کی نشاندہی و اطلاعات پر ہوئیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد گرفتاریاں غیرقانونی مہاجرین کی ہوئیں، جبکہ 261 افراد کو جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 172 افراد بغیر اجازت ایرانی مقامات کی ویڈیو بنانے پر گرفتار ہوئے جبکہ آن لائن فراڈ سمیت دیگر سائبر کرائم کے 5 ہزار 700 سے زائد کیسوں کی تفتیش کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید