• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پاس 27ویں آئینی ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، اعظم نذیر تارڑ

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ(فائل فوٹو)۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ(فائل فوٹو)۔

27ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بطور وزیر کہہ رہا ہوں اس وقت میرے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی ممانعت نہیں، ترمیم جب بھی ہوگی سب کے سامنے ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی مووز جب ہوتی ہیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے۔ پہلے ایک ترمیم پروپوز کی جاتی ہے پھر اسے کابینہ میں لے جایا جاتا ہے۔ اس پربات چیت کے بعد تجویز ہاؤس میں آتی ہے۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ یہ سارا عمل جب شروع ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید