ای تھری گروپ کے ارکان فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے عالمی برادری سے مذاکرات معطل کرنے پر اقوامِ متحدہ کو خط لکھا دیا۔
ای تھری گروپ نے خط میں اقوامِ متحدہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے واپس نہیں آیا تو پابندیاں بحال کرنے کو تیار ہیں۔
ای تھری گروپ نے خط میں واضح کیا ہے کہ ایران کو اگست کے اختتام سے پہلے سفارتی حل پر پہنچنا ہوگا۔
فرانس،جرمنی اور برطانیہ کے وزارئے خارجہ نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ایران نے توسیع کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا تو اسنیپ بیک میکنزم متحرک کرنے کو تیار ہیں۔