• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پولیس نے کم عمر چوروں سے ہزاروں ڈالرز کی گڑیا برآمد کرلی

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس نے 30 ہزار ڈالرز کی چوری شدہ گڑیا بر آمد کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے چوری ہونے والی 30 ہزار امریکی ڈالرز مالیت کی لابوبو گڑیا برآمد کر لی ہے جسے 2 کم عمر افراد دوبارہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

خیال رہے کہ ’لابوبو ڈول‘ دنیا بھر میں اپنی بدصورتی کے سبب خاصی شہرت رکھتی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے امریکا میں لابوبو کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ چوری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل لاس اینجلس کی ایک دکان سے چوروں نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کی گڑیا لے اُڑے تھے۔

چینو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد بار لابوبوس کی چوری کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے چوری شدہ لابوبو کو جن 2 کم عمر افراد نے دوبارہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ان کی شناخت اسی گودام کے کارکن کے طور پر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید