• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا چین کی نایاب معدنیات پر اجارہ داری توڑنے کا اربوں ڈالر کا منصوبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 آسٹریلیا نے اپنے شہر پرتھ میں نایاب معدنیات (Rare Earths) کی پیداوار میں چین کی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض مقامی کمپنی اَلُوکا ریسورسز کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے علاقے اینیابا میں موجود ایک ملین ٹن معدنیات کے ذخیرے سے برقی گاڑیوں، وِنڈ ٹربائنز اور دفاعی ساز و سامان میں استعمال ہونے والے اہم دھاتیں نکالی جائیں گی۔ 

اس منصوبے کے تحت دو سال میں ریفائنری قائم کی جائے گی جو 2030ء تک مغربی ممالک کی بڑی ضروریات پوری کر سکے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام چین پر انحصار کم کرنے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید