اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے سال میں 2 بار مانیٹری پالیسی رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی رپورٹس جنوری اور جولائی کے پالیسی اجلاس کے 2 ہفتوں میں جاری ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق جون اور جولائی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ترسیلات کے متوقع اضافے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر دسمبر تک 15 اعشاریہ 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 25 سے 4 اعشاریہ 25 فیصد کے درمیان رہے گی۔