• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز غزہ سٹی میں جارحانہ پیش قدمی کر رہی ہیں: حماس عہدیدار اسماعیل الثوابۃ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عہدیدار اسماعیل الثوابۃ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ سٹی میں ’جارحانہ‘ پیش قدمی کر رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسماعیل الثوابۃ نے اسرئیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے نئے حملوں کو ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل زمینی حقائق کو طاقت کے ذریعے بدلنے کے لیے ’جلا دو‘ کی پالیسی پر عمل اور شہری املاک کی مکمل تباہی کی کوشش کر رہا ہے۔

حماس کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابۃ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ شہر کے ساتھ غزہ سٹی میں بھی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، یہ حملے گزشتہ حملوں میں ایک خطرناک اضافہ ہے جن کا مقصد زمینی قبضے کا حصول ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے عہدیدار کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید آپریشنز کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جس کے نتیجے میں پہلے سے ہی جنگ زدہ علاقے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید