پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کر کے قوم کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے میرے وطن کے نوجوانو، یہ وطن تم سے ہے، قربانیوں کی خوشبو سے مہکتا یہ چمن، تمہارے خواب ہیں تمہارے عمل کے منتظر‘۔
دوسری جانب قومی ٹیم کو موجودہ کھلاڑی حارث رؤف نے افواجِ پاکستان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔
انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 14 اگست، ایک یاد دہانی ہے کہ ہم کون ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے۔