جامعہ نعیمیہ لاہور میں معرکۂ حق و یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہوا، اس کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے۔
علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ معرکۂ حق میں بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔