نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اعلامیے کے مطابق یومِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دو قومی نظریے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یومِ آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔