پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر تیزی کے بعد اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 680 پوائنٹس پر آگیا، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد بحال نہ رہ سکی۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 534 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس منفی رجحان کے باعث ایک لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔