• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے یوم آزادی پر ناگالینڈ میں مکمل ہڑتال

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آج بھارت کے یوم آزادی پر ناگا لینڈ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے اپنا 79واں ناگا آزادی دن 14 اگست کو جوش وخروش سے منایا۔

واضح رہے کہ ناگا آزادی دن کی روایت 14 اگست 1947ء سے جاری ہے جبکہ ناگالینڈ نے بھارت کے ساتھ الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

ناگا آزادی دن کے موقع پر منی پور ناگا لینڈ سرحد، میانمار کے ناگا سیلف ایڈمنسٹریٹیو زون میں جلوس نکالے گئے۔

ناگا نیشنل سوشلسٹ کونسل کی مرکزی تقریب کیمپ ہیبرون میں منعقد ہوئی جس میں الگ شناخت اور آئین کا مطالبہ دہرایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید