قازقستان اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے نعمان خان اور حمزہ عمر نے کانسی کے تمغے جیت لئے۔
قازقستان کے شہر آستانہ میں کھیلی گئی اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 7 رکنی ٹیم نے شرکت کی لیکن صرف 2 ایتھلیٹس تمغہ جیت سکے۔
پاکستان کے نعمان 63 کے جی کیٹیگری مین برانز میڈیا جیتا جبکہ حمزہ عمر نے 87 کے جی کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
شاہزیب خان، ابوبکر صدیق، ابرار خان اور فاطمہ زہرہ کوارٹر فائنل تک پہنچ سکیں جبکہ کیف انور کو پہلی فائٹ میں شکست ہوئی۔