پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیکر ورلڈکپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
مصر کے شہر اسمعاعلیہ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا۔
تین کواٹر تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا، چوتھے کواٹر میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور کپتان عماد بٹ نے گول کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
پاکستان کی مجانب سے رانا وحید، ذکریا اور ندیم خان نے بھی گول کیے۔
پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، پاکستان 6 پوائٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔