• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’را‘ کی ایما پر شہری کا قتل، 4 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے 4 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمیر نے جے آئی ٹی کے سامنے ایک شہری کے قتل کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے اپنے کزن، بھارتی شہری اور بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ایما پر یہ قتل کیا، شہری کو سندھ کے شہر ماتلی میں ٹارگٹ کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ان ملزمان کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید