کراچی میں چنگچی رکشہ سے متعلق بنائی جانے والی کمیٹی کی مدت ختم ہوگئی۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے 15 جولائی کو گریونس ریڈریسل اینڈ ریگولیٹری ریویو کمیٹی بنائی تھی۔
ڈی سی ایسٹ ابرار احمد جعفر کمیٹی کے سربراہ جبکہ ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر بھی کمیٹی میں شامل تھے۔ کمیٹی کو بڑی سڑکوں پر چنگچی سے متعلق قانونی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
چنگچی رکشہ سے متعلق کمیٹی کو 30 روز کے اندر سفارشات پیش کرنا تھیں۔ چنگچی ایسوسی ایشن کے مطابق کمیٹی بننے کے فوراً بعد ہی اجلاس کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
چنگچی ایسوسی ایشن کے مطابق درخواست جمع کرانے کے باوجود کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے اس موضوع پر اجلاس منعقد کیا جائے گا۔