85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھول دی گئیں۔
وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیے کے مطابق تجارتی معاہدے کے تحت چینی کی یہ کھیپ مرحلہ وار پاکستان پہنچائی جائے گی۔
پہلی کھیپ آئندہ چند ہفتوں میں بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے، درآمدی چینی کو اوپن مارکیٹ میں رعایتی نرخوں پر عوام تک پہنچایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد سے مارکیٹ میں سپلائی کا تسلسل برقرار رہے گا، درآمدی چینی کے عالمی تقاضوں پر پورا اترنے اور مقررہ مدت میں پاکستان پہنچنے کو یقینی بنایا جائے گا۔