• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز نے گیٹ کھول دئیے، گنے کی خریداری شروع نہیں کی

لاہور(سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب اور صوبہ کے دیگر حصوں میں شوگر مل مالکان نے کسانوں کے احتجاج کے بعد ملوں کے گیٹ کھول دئیے اور فیصلہ کیا ہے کہ گنے کی خریداری جلد شروع کر دی جائے گی لیکن تاحال ملوں میں گنے کی کرشنگ بدستور بند ہے جس سے کاشت کار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔پیپلزپارٹی کا احتجاج کا اعلان ، آج چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر احتجاجی دھرنا ہوگا، شوگر مل مالکان نے رواں ماہ کے آغاز میں گنے کی خریداری بند کر کے ملوں کو دس جنوری تک تالے لگا دئیے تھے اور کہا تھا کہ جب تک کسان گنا سرکاری نرخ کے مطابق 190روپے من فروخت نہیں کر تے ملیں نہیں کھولیں گے جس کے بعد ملوں کے باہر کسان تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور دھرنے دئیے ۔ جس پر ملوں کے دروازے کھول دئیے گئے لیکن گنے کی خریداری شروع نہیں کی ۔

تازہ ترین