خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی کردی گئی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے، صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔