• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔

خالصتان کے پرچم اٹھائے مظاہرین نے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے لگائے اور بھارتی جھنڈے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔

خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔

 خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے کہا ہے کہ کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے ہزاروں سکھ پہنچ رہے ہیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کر خالصتان بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید