• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، دشمن سے نمٹنے کیلئے معیشت مضبوط کرنا ہو گی: ایس ایم تنویر

ایس ایم تنویز ایف پی سی سی آئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے—جیو نیوز گریب
ایس ایم تنویز ایف پی سی سی آئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے—جیو نیوز گریب

تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، دشمن سے نمٹنے کے لیے معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا۔

ایف پی سی سی آئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمتی معدنیات ہونے کے باوجود پاکستان کا قرضوں پر گزارا ہونا شرمناک ہے۔

ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کا سیاست سے نہیں صرف معیشت سے تعلق ہے، ان کا کام مسئلے کی نشاندہی کرنا ہے، حل نکالنا حکومت کا کام ہے، تاجر اٹھارہویں ترمیم کے خلاف نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی کوشش سے بجلی 48 روپے یونٹ سے 31 روپے یونٹ پر آئی، ہدف بجلی 26 روپے فی یونٹ پر لانا ہے، شرح سود 6 فیصد پر لائیں تو حکومت کو ساڑھے 3 ہزار ارب روپے سود کی بچت ہو گی۔

تاجر رہ نما ایس ایم تنویر نے تنویر نے تجویز دی کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر جا کر معیشت کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، کوئی کمشنر کسی ڈویژن کی اونر شپ نہیں لے سکتا کیونکہ وہ 6 ماہ بعد ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید