• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت

خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت سامنے آگئی۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسامیوں کی تشہیر اور امتحانات ریگولیشنز 2023 کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ایس پی ایس سی بھرتی عمل میں اہلیت کے معیار کی مکمل پاسداری ہے، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی ایس سی بھرتی کا عمل صرف سندھ ڈومیسائل امیدواروں کے لیے ہے۔ دیگر صوبوں کے امیدوار قبول نہیں کیے جاتے، ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہیں۔

ایس پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈومیسائل اور دیگر سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں ہے۔ ڈومیسائل اور پی آر سی کا اجرا صرف ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا اختیار ہے۔

اپنے بیان میں ایس پی ایس سی نے کہا کہ امیدواروں کی ڈگری و ڈومیسائل کی تصدیق بھی ایس پی ایس سی نہیں کرتا۔ متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہیں۔ امیدواروں کے اسناد کی جانچ انتظامی محکموں کی ذمہ داری ہے۔ آفر لیٹر سے پہلے تمام کوڈل کارروائیاں متعلقہ انتظامی محکمے مکمل کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید