ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سیلاب سے شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔
صدر پزشکیان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی۔