• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی منظوری

سرگودھا (نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کی روک تھام اور اس میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے سرگودھا میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ یہ ٹیسٹنگ لیبارٹری رواں مالی سال کے دوران قائم کردی جائیگی جس کیلئے مقامی انتظامیہ کو لیبارٹری کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب 6 اضلاع لاہور‘ راولپنڈی‘ ملتان‘ سرگودھا‘ فیصل آباد میں بھی مرحلہ وار ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کرنے کی منظوری دی گی جن میں ادویات کے معیار کو جانچنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین