• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب، پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے۔

ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہالے گیا، کنارے پر بنا ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔

گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ کے مطابق، حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں سات افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے، چار اب تک لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلے سے نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ بہہ گیا، نلتر ویلی میں سیاح پھنس گئے، نلتر میں تین بجلی گھروں کو بند کردیا گیا۔

اسکردو میں شاہراہ بلتستان پر باغیچہ آرسی سی پُل بہہ گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک متعدد مقامات پر بند ہوگئی۔

گانچھے میں سرمو پُل اور ضلع شگر میں بھی تین رابطہ پل دریا میں بہہ گئے، سیلاب سے تین سو بیس مکان تباہ اور تقریبا ً سات سو کو جزوی نقصان پہنچا۔

قومی خبریں سے مزید