• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں تو IMF جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، احسن اقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہے کہ چین کی کمپنی پاکستان میں 10 کروڑ کی سرمایہ کرنے جا رہی ہے،ملک کی بدخوئی کو دانشوری سمجھا جاتا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا، پاکستان کا ڈیفالٹ ایٹمی طاقت کا ڈیفالٹ ہوتا، اگر ہم اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں تو آئی ایم ایف جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی، اسوقت کے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے 2018 کا الیکشن چرایا، سکھر حیدر آباد موٹر وے پر اس سال کام شروع ہو جائیگا، کراچی کی ترقی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ ان خیالات اظہارِ انہوں نے وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایف سی کے تحت ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے وسائل ملتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ کہنا کہ پنجاب میں انکی اسپیڈ ہے اور سندھ کیلئے نہیں ہے یہ درست نہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں ترقیاتی کام صوبائی بجٹ سے کررہی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت بغیر ایکسپورٹ کے نہیں بڑھ سکتی، اگلے سات سالوں میں پاکستان کی ایکسپورٹ اڑان پاکستان کے تحت 100ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔

اہم خبریں سے مزید