• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کا فاروق ستار سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ، ایم کیو ایم کا جواب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔

مرتضیٰ وہاب کے مطالبے کے جواب میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے سیاست سے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاروق ستار اب سیاست سے ریٹائر ہوجائیں۔

اس پر ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے فاروق ستار کے سیاست سے ریٹائر ہونے کا بیان دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کی ریٹائرمنٹ ہونی ہے تو پھر مرتضیٰ وہاب آغاز اپنی قیادت سے کروائیں تاکہ ایک مثال قائم ہو۔

قومی خبریں سے مزید