اسلام آباد میں ایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹراما سینیٹر منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موٹرسائیکل سے گری اور ٹرک کی زد میں آگئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا معائنہ جاری ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند کردیے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔
بلوچستان کے محکمہ بلدیات میں 3 ارب 41 کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں استعمال ہونے والے موسم پروجیکٹرز کی نسبت بہت اچھا سسٹم ہے،
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، مقتول آصف گینگسٹر علی عرف پیرو کا بھائی ہے۔
سیلابی ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہا لے گیا، کنارے پر ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔
بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے ۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حافظ آباد کے علاقے اسد اللّٰہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔