وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیراعظم جلد بونیر سمیت متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔
وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کئی لوگ تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔