• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پرانا گولیمار میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گینگسٹر علی عرف پیرو کا سگا بھائی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا ہے کہ آصف کچھ عرصہ قبل سپر ہائی وے پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں شفٹ ہو گیا تھا، آج شادی کی تقریب میں پرانا گولیمار آیا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف علی کی منشیات فروش ساجد ماجد گروپ سے بھی وابستگی رہی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص آصف کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا جو فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید