بلوچستان کے محکمہ بلدیات میں 3 ارب 41 کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔
محکمہ بلدیات بلوچستان کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے نے 29 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات بلاجواز کیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق 70 کروڑ روپے کے اخراجات بغیر اجازت کیے گئے جبکہ محکمہ بلدیات نے 3 کروڑ 76 لاکھ کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا۔
رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں محکمہ بلدیات 79 کروڑ 29 لاکھ روپے ریونیو کم وصول کرسکا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے کے اثاثے کے کرائے نہ بڑھنے سے محکمے کو 77 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 2 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم کا غلط استعمال بھی سامنے آیا۔