شمالی چین میں سیلابی ریلہ کیمپنگ پر آئے 13 افراد کو بہا لے گیا۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر بیانور کے مضافات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 13 افراد میں سے 8 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک شخص کو بچا لیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔