• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب کردہ 17 کھلاڑی بھارت کو بھی ہرا سکتے ہیں: عاقب جاوید

عاقب جاوید—فائل فوٹو
عاقب جاوید—فائل فوٹو

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ منتخب کردہ 17 کا کھلاڑی بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

عاقب جاوید نے ایشیاء کپ میں 14 ستمبر کے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ پُرامید ہوں کہ منتخب کیے گئے 17 کھلاڑی بھارت کو ہرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بگ بیش اور پی ایس ایل جیسے ایونٹ آگے آئیں گے، بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور جو پرفارم کرے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں باہر اعظم کے ناکام ہونے پر کہا کہ 3 میچوں کی کارکردگی پر ان کی فارم کو جانچنا درست نہیں وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید