• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد—فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، امید ہے سہ فریقی اور ایشیاء کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کی ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے، ٹیم میں سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز جیسے پلیئرز کو موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، اُمید ہے سہ فریقی، ایشیاء کپ میں اچھا پرفارم کرے گی، یو اے ای میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اُمید ہے اس بار بھی اچھا کھیلے گی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ فخر زمان ہمیشہ سے پاکستان ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی رہا ہے، جب ضرورت پڑی ہے فخر نے ٹیم کے لیےاچھا پرفارم کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت خوش آئند ہے، بے فکر رہیں، پاکستان ضرور کوالیفائی کرے گا، امید ہے اولمپکس میں پاکستان کرکٹ ٹیم بھی گولڈ میڈل لے کر آئے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید