• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار—فائل فوٹو
اسحاق ڈار—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیور سعیدوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ازبک وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ازبک بھائیوں کی یک جہتی اور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان و ازبکستان نے مشکل گھڑی میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید