• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن — فوٹو بشکریہ فیس بک
مولانا فضل الرحمٰن — فوٹو بشکریہ فیس بک 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری فنڈز کا 10 فیصد یہ مسلح گروہ لے جاتے ہیں، تاجر کاروبار نہیں کر سکتے، ہر کسی کو بھتہ دینا پڑتا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام آل پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کی رٹ کے حوالے سے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے، معاملات حل کرنے کے بجائے طاقتور ادارے اپنی اتھارٹی قائم کرنے کے چکر میں ہیں۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی سیاسی قیادت نے آئین، وفاقی ہم آہنگی اور امن و امان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، صوبائی حقوق کی پامالی اور سیاسی اختلافات کا حل صرف مذاکرات، شفاف جمہوری عمل اور وفاقی ہم آہنگی کے ذریعے ممکن ہے۔

پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی مفاد میں حکومت سازی اور سیاسی مذاکرات ضروری ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی نے کہا کہ فوج ملک کی حفاظت کر رہی ہے اور صوبوں کی یکجہتی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور سرحدی سیکیورٹی کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید